منہاج یوتھ لیگ ضلع چکوال کے زیرِاہتمام تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کی۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے صدر چوہدری نذر تھے۔
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس، صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری اور صدر منہاج یوتھ لیگ جہلم ٹو شہادت حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے عمل کو ڈاکٹر عمران یونس نے خوش اسلوبی سے مکمل کیا جس کے نتیجے میں ہارون حیدر خان کو صدر اور ذیشان عارف کو جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ چکوال منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کا نعرہ تعلیمی انقلاب ہے جبکہ اس کا بیانیہ تعلیم، تربیت، کردار اور روزگار پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وژن کے تحت پورے پاکستان میں ’’مراکزِ علم‘‘ قائم کیے جارہے ہیں اور ہر یونین کونسل میں ایک مرکز علم کے قیام کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جلد تربیتی سیشنز اور نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے روحانی نشستوں اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ چکوال سٹی کی تنظیم نو کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک عثمان صدر اور عمیر آمین جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
تبصرہ