منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کا تنظیمی اجلاس، نئی ضلعی باڈی کا اعلان

Minhaj Youth League Hafizabad Tanzeem Nau Meeting 2025

منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے ضلعی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متفقہ رائے سے حسن رضا کو نیا ضلعی صدر اور ملک حسنین کو ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ مرکزی قائدین و شرکائے اجلاس نے نو منتخب عہدیداران کے لیے مصطفوی مشن پر استقامت اور کامیابی کی دعا کی۔

ڈاکٹر عمران یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراکزِ علم کے قیام، تنظیمی استحکام اور جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور نوجوانوں کے کردار کو تحریک کی کامیابی کا بنیادی ستون قرار دیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے ناظم میاں قاسم ملک سلطان، سرپرست محمد فیصل گجر، سابقہ صدر منہاج یوتھ لیگ عبداللہ قادری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

تبصرہ